پاکستانی ٹیم کو’’نظر‘‘لگ گئی،وکٹ کیپر محمد شایان زخمی،محسن نقوی ہسپتال پہنچ گئے

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شایان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذیشان کے ذخمی ہونے کے موقع پر سٹیڈیم میں ہی موجود تھے۔محسن نقوی نے اپنی نگرانی میں ایمبولنس میں ڈلوا کرہسپتال روانہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بعد ازاں ہسپتال پہنچے اور ذیشان کی عیادت کی اور تسلی دی۔انہوں نے ڈاکٹرز کو شایان کو بہترین میڈیکل ٹریٹمنٹ دینے کی ہدایت کردی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیئر کو نظر لگ گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے شایان کے تمام اخراجات کرکٹ بورڈ کی جانب سے برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔



