ڈیپلو سے نوکوٹ تک سڑک کا کام التوا کا شکار، عوام مشکل میں پھنس گئے

مٹھی (رپورٹ :میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے علاقے ڈیپلو سے نوکوٹ تک سڑک سجائی اور کھوروڑو سڑکوں سے منسلک ہے اور اس کا کام تاحال نامکمل ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیپلو سے پڑہیاری تک سڑک کی فوٹیج لے لیئے گئے ہیں لیکن عملی طور پر سڑک کا کام ابھی تک التوا کا شکار ہے، بالخصوص کھوروڑو موڑ اور سینگاریو موڑ پر صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک بننے کے بعد اس کی دیکھ بھال، معائنہ یا پوچھ گچھ کرنے والا کوئی نہیں ہوتا جس کی وجہ سے سڑک تیزی سے خراب ہو جاتی ہے۔ موجودہ حالات میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ہنگامی حالات میں بھی سفر انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
عوام نے منتخب نمائندوں اور محکمہ ہائی وے کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود اس اہم لنک روڈ کا دورہ کریں اور زمینی حقائق کا جائزہ لیں اور سڑک کے نامکمل کام کو فوری طور پر مکمل کروائیں، تاکہ علاقے کے عوام کو روز مرہ کی مشکلات سے نجات مل سکے۔ آخر میں نیشنل پیس کونسل آر ہیومن رائٹس تعلقہ ڈیپلو تھرپارکر کے میڈیا کوآرڈینیٹر چنیسر عمرانی نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بار اس روڈ کا دورہ کر کے مسائل کا نوٹس لیں، تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔



