پاکستانی سیٹلائٹ کی چین میں منتقلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد/بیجنگ(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی سیٹلائٹ کی چین میں منتقلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئیپاکستان کا نیا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ایس ڈی تھیرچین میں لانچ سائٹ کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ سپارکو(SUPARCO) کے مطابق یہ سیٹلائٹ 25 دسمبر 2025 کو خلا میں روانہ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ SD-3 جدید سینسرز سے لیس ہوگا جو زمین کی نگرانی، زرعی پیداوار، موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کی پیش گوئی اور شہری منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی تحقیق اور ریموٹ سینسنگ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق چین کے ساتھ تکنیکی تعاون کے تحت سیٹلائٹ کی تیاری اور لانچ کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ لانچ سے قبل تمام تکنیکی آزمائشیں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق SD-3 کی کامیاب لانچ سے پاکستان کو ڈیٹا خود مختاری حاصل ہوگی اور قدرتی وسائل کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button