کپتان پاکستانی ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کا انڈر19ٹیم اور سرفراز احمد کو خراج تحسین

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ایشیا کپ انڈر 19 میں پاکستان کی شاندار فتح  کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایشیا کپ انڈر 19 میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم منیجر اور مینٹور سرفراز احمد سمیت کوچنگ سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں شان مسعود نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایک خاص اور یادگار دن رہا، انڈر 19 ٹیم نے بڑے میچ میں شاندار فتح حاصل کر کے سب کے دل جیت لیے۔

مزید خبریں

Back to top button