کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا،مریم نواز
پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی،مریم نواز

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی روایتی حریف بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا۔سمیر منہاس نے بہترین اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا،بھارت کوانڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا،یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔



