ایشیا کپ انڈر 9 فائنل: کیا بھارت آج محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گا؟

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، جو اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اگر بھارت فائنل جیت جاتا ہے تو بھارتی کپتان کو ٹرافی محسن نقوی سے وصول کرنی ہوگی تاہم اس معاملے پر اے سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا جسے بھارت نے پانچ وکٹ سے جیتا تھا۔

تاہم بھارتی ٹیم نے احتجاجاً اس تقریب میں شرکت نہیں کی اور محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، تقریباً دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھارتی ٹیم تقریب تقسیم انعامات میں شامل نہیں ہوئی۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے محسن نقوی نے اسٹیج پر نہ آنے والی بھارتی ٹیم کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دی تھی جو آج تک بھارتی ٹیم کو نہیں مل سکی۔

آج کے میچ میں سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لائے گا یا تمیز سے محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی وصول کرلے گا۔

مزید خبریں

Back to top button