راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، خوبصورت تصاویر وائرل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملک کے معروف عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ مایوں کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔
راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تقریب خاندانی اور ثقافتی روایات سے بھرپور تھی، جس میں قریبی رشتے دار اور اہلِ خانہ شریک ہوئے۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی بیٹی ماہین خان نے مایوں کے موقع پر سنہری رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا، ان کے ہونے والے شوہر شایان بھی روایتی لباس میں موجود تھے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہین خان کا نکاح جمعہ کے دن ہوا تھا، جب کہ شادی اور رخصتی کی تقریبات 26 دسمبر کو ہوں گی۔



