وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی،عازمینِ حج کو سعودی عرب لے جانے اور واپس پاکستان لانے کے لیے چار فضائی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے

حج 2026 کے لیےعازمین کو سفری سہولیات فراہم کرنےکی غرض سے پی آئی اے،سعودی ایئرلائن اور دو پاکستانی نجی فضائی کمپنیوں کےساتھ معاہدے کیے گئے ہیں،معاہدے کے تحت پی آئی اے 49 ہزار 20 سرکاری عازمینِ حج کوسعودی عرب لےجائےگی،جبکہ سعودی ایئرلائن 47 ہزار 690 عازمین کوفضائی خدمات فراہم کرے گی۔

ذرائع کےمطابق دوپاکستانی نجی فضائی کمپنیاں مجموعی طور پر ساڑھے 22ہزار عازمینِ حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گی،وزارتِ مذہبی امور نےتمام فضائی کمپنیوں کوحتمی فلائٹ شیڈول جلد از جلد مکمل کرنےکی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

ذرائع کےمطابق وزارتِ مذہبی امور سرکاری حج اسکیم کےتحت مجموعی طورپرایک لاکھ 19 ہزار210 عازمینِ حج کو فضائی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button