نشتر کالونی: پولیس یونیفارم میں شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پولیس لائنز میں تعینات رہنے والا ایک سابق اہلکار بھی شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فیکٹری ایریا میں شہریوں کو تلاشی کے بہانے روکتے اور ان سے نقدی و موبائل فونز لوٹ لیتے تھے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔تفتیشی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔



