پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کی بولی جمع کرانے کی تاریخ میں دوبارہ توسیع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے۔ نئی ٹیموں کی بڈ جمع کروانے کی نئی آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بولی جمع کرانے کی پہلی تاریخ 15 دسمبر جبکہ دوسری تاریخ 22 دسمبر رکھی گئی تھی، تاہم اب فرنچائزز کو مزید وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے اہل بولی دہندگان کے ناموں کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا، جبکہ نئی ٹیموں کی باضابطہ نیلامی 8 جنوری کو منعقد ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button