ہم سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس ماحول میں بات چیت نہیں ہوسکتی، شفیع جان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہم بالکل اون کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کوآج عدالت میں جانے نہیں دیا گیا۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس ماحول میں بات چیت نہیں ہوسکتی، ہم ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ، ہم کس بات پر معافی مانگیں؟
معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو حکومت کا حصہ ہیں وہ فریق ہیں، سمجھتے ہیں حکومت میں شامل جماعتیں فریق ہیں تو ان کو کانفرنس میں نہیں بلانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کا مینڈیٹ کیا ہےکہ ہم ان سے بات کریں، یہ 17 سیٹوں پر آئے ہیں



