فرانسیسی پولیس نے مسلمان نوجوان کو ہاتھ میں چاقو دیکھ کر گولی ماردی،موقع پر ہی چل بسا

اجاکسیو (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی پولیس نے مسلمان نوجوان کو ہاتھ میں چاقو دیکھ کر گولی ماردی،موقع پر ہی چل بسا۔
فرانسیسی اخبار لے فیگارو کے مطابق جنوبی کورسیکا کے شہر اجاکسیو میں فرانسیسی پولیس کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان محمد گیئے (Muhamed Gueye) جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کو ایک چھری کے ساتھ مسلح دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے مداخلت کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد گیئے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی اور عوام کی حفاظت کے پیش نظر کارروائی کی، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے مقامی سطح پر بحث کو جنم دے دیا ہے اور عوامی حلقوں میں مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button