بالی ووڈ کی یادگار فلم’’3 ایڈیٹس‘‘کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کی یادگار فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی۔رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی اپنی اس مقبول فلم کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں، جس کا عارضی نام ’4 ایڈیٹس‘ رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2009 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم کے بعد اب کہانی کو ایک قدم آگے بڑھانے کی تیاری ہے۔اس بار پروڈکشن ٹیم صرف پرانی کہانی کو آگے بڑھانے پر اکتفا نہیں کرے گی بلکہ ایک نیا مرکزی کردار بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے فلم میں ’’چوتھا ایڈیٹ‘‘ کہا جا رہا ہے۔اس وقت اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور فلم کا نام ابھی حتمی نہیں، تاہم میکرز چاہتے ہیں کہ فرنچائز کو مزید بڑا اور دلچسپ بنایا جائے۔اسی مقصد کے لیے ایک بڑے سپر اسٹار کو کاسٹ کرنے کی تلاش بھی جاری ہے، تاکہ اصل تین کرداروں کے ساتھ ایک نیا مضبوط کردار شامل کیا جا سکے۔یہ سیکوئل پہلی فلم کی کہانی کو وہیں سے آگے بڑھائے گا جہاں وہ ختم ہوئی تھی، لیکن ساتھ ہی کچھ نئے عناصر بھی شامل ہوں گے تاکہ چوتھے مرکزی کردار کی شمولیت کو بھرپور انداز میں جواز دیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button