گاؤں ہریار میں خودکشی کا واقعہ:سریندر ولاسائی کا ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) انچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس اور ایم پی اے سندھ سریندر ولاسائی نے گاؤں ہریار میں خودکشی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سریندر ولاسائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان کو بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر حراست میں لیا جائے، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔

ایم پی اے سندھ سریندر ولاسائی نے مزید کہا کہ ایس ایس پی تھرپارکر سے ضروری ہے کہ وہ اس واقعہ کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے کہ ایک معصوم شخص اپنے خاندان پر بااثر سود خور کے مبینہ مظالم کے خلاف لڑنے کی بجائے کس طرح اور کن حالات میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button