پیٹ کمنز عمران خان کے ’’ہم پلہ‘‘ہوگئے

میلبورن(جانو ڈاٹ پی کے)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے ہم پلہ آگئے۔ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پیٹ کمنز نے ریڈ بال فارمیٹ میں تیرہویں مرتبہ جو روٹ کی وکٹ حاصل کی جو کسی بھی بولر سے زیادہ ہے۔انگلینڈ کی 6 میں سے 3 وکٹیں پیٹ کمنز نے حاصل کی ہیں اور مچل جانسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ پیٹ کمنز کی ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 150 وکٹیں بھی مکمل ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل صرف سابق پاکستانی کپتان عمران خان(187)یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔یاد رہے کہ پیٹ کمنز انجری کے باعث سیریز کے پہلے دونوں میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button