انفلوائنزا کی کٹس نایاب،لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ مکمل طور پر بند، مریض سخت پریشان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انفلوائنزا کی کٹس کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
میو اسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ بغیر ٹیسٹ واپس جانے پر مجبور ہیں۔
ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہےکہ انفلوائنزا کی کٹس ہی نہیں، ٹیسٹ کیسے ہوں ؟ مارکیٹ میں بھی انفلوائنزا کی کٹس کی کمی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں بھی سپر فلو انفلوائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فیصد نمونوں میں وائرس کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کی موجودگی پائی گئی۔



