9مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا ٹرائل مکمل، آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں ایک اور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کےمقدمے کا کوٹ لکھپت جیل سے آج فیصلے کا امکان ہے،گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے۔
اے ٹی سی کےجج ارشد جاوید کوٹ لکھپت جیل سےمقدمے کا فیصلہ سنائیں گے،ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں محمود الرشید،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تینتیس ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کر لیے گئے۔
مقدمےمیں پراسیکیوشن کےتمام اکتالیس گواہوں کےبیانات پرجرح مکمل ہوچکی ہے،دوران ٹرائل چارملزمان کو اشتہاری قراردیا گیا،اس مقدمےمیں اشتہاری ملزمان میں میاں اسلم اقبال سمیت دیگرشامل ہیں، تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے۔



