بانی اور بشریٰ بی بی کو سزا افسوسناک، پارٹی قانونی ماہرین سےمشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طےکرےگی، شفیع جان ترجمان کے پی حکومت

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان کےپی حکومت شفیع جان نے بانی اور بشریٰ بی بی کو سزا افسوسناک قرار دیدیا۔
ترجمان خیبر پختونخوا شفیع جان نے عمران خان اور بشری بی کی سزا پر ردعمل میں کہا توشہ خانہ ٹوکیس میں سزا سنانا افسوسناک ہے،توشہ خانہ کا من گھڑت،جعلی اور بے بنیاد کیس بنایا گیا ۔۔
انہوں نےکہافیصلے کے خلاف پارٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی،آئین ۔ قانون اور انصاف کی بالادستی کےلیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



