برطانیہ میں ہیکرز اہم سرکاری ڈیٹا لے اڑے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مبینہ ہیکرز نے بڑی مہارت سے اہم سرکاری ڈیٹا چوری کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانیہ کے ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ نے سرکاری ڈیٹا چوری ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسروقہ ڈیٹا ہوم آفس کی جانب سے فارن آفس کے ذریعے چلائے جانے والے سسٹمز پر موجود تھا، ہیکنگ کا پتہ ہوم آفس کے عملے نے چلایا۔

اس حوالے سے ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس بات کا امکان کم ہے کہ ڈیٹا چوری سے انفرادی طور  پر افراد متاثر ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button