درخت کیوں کاٹے؟اداکارہ نادیہ پنجاب حکومت پر برہم ہوگئی

View this post on Instagram
لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ نادیہ پنجاب حکومت پر برہم ہوگئیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔نادیہ افگن نے کہا کہ مجھے پنجاب حکومت کی سمجھ نہیں آرہی، ایک دن میں ان کی تعریف کرتی ہوں اور اگلے ہی دن یہ اپنے کیے پر پانی پھیر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت درخت کاٹتی جا رہی ہے، عدالت کی جانب سے پابندی بھی لگائی گئی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخت کاٹے جا رہے ہیں، اسموگ کی وجہ سے برے حالات ہیں، درخت لگانے کے بجائے کاٹے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں 150 سال پرانا درخت بھی کاٹا گیا ہے، حکومت پہلے خود آرڈر پاس کرتی ہے پھر اس پر عمل نہیں کرتی، میں حکومت سے گزارش کرتی ہوں درخت مت کاٹیں۔اداکارہ نے کتوں کے مارنے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کتوں کے مارنے پر پابندی لگائی ہے لیکن پنجاب حکومت کتوں کو مار رہی ہے، میں نے ایک پوسٹ دیکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کتوں کو مارنے کیلئے زہر اور گنز دے دی گئی ہیں۔



