وزیرآباد: آٹا لینے گیا نوجوان 2 ہزار روپے کے چالان کا شکار،غریب والدہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کر دی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) گھر سے آٹا لینے کے لیے محلہ کی دوکان تک جانے والا نوجوان 2 ہزار کا چالان کروا بیٹھا ،والدہ بچوں کو پالنے کے لیے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے بمشکل آٹا اکٹھا کرنے کے لیے رقم جمع کی وہ بھی ٹریفک وارڈن کے جرمانے کی نذر ہو گئی خدا را وزیر اعلی پنجاب اندرون شہر اور گلی محلوں میں تو عوام کو جرمانوں سے نجات دلوا دیں خاتون کی اپیل۔حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک پولیس کو نوٹس اور کارکردگی بہتر نہ کرنے کے احکامات کے بعد ٹریفک وارڈنز نے چالان مہم انتہائی تیز کر دی ہیلمٹ ،لائسنس ،رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ و چین کوور کے معاملات پر شہریوں کو تختہ مشق بنا رکھا ہے گذشتہ روز لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والی حاجی پورہ کی رہائشی خاتون (ع) کے نوجوان بیٹے علی شان کو والدہ نے محلہ کی دوکان پر آٹا لینے بھیجا بچے نے ہیلمٹ نہ پہن رکھا تھا حاجی پورہ چوک میں ناکہ لگائے ٹریفک وارڈن نے نوجوان کو 2 ہزار روپے کا چالان کر دیا خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بمشکل گھر کا گذر بسر کرتی ہے اور تھوڑی تھوڑی رقم اکٹھی کر کے آٹے کے لیے پیسے جمع کیے لیکن وہ بھی ٹریفک وارڈنز کی مہربانی سے جرمانہ کی نذر ہو گئے خاتون نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ کم ااز کم گلی محلہ جات و اندرون شہر تو ہیلمٹ و چالان پر نرمی برتی جائے دوسری جانب اہل حاجی پورہ ،سکندر پورہ ،گوندل پورہ اور شہر سے جڑے محلہ جات کے باسیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں ہیلمٹ کی پابندی پر نرمی برتی جائے اور حاجی پورہ چوک یا اندرون شہر ناکہ جات سے شہریوں کو امان دی جائے نجی کام کے سلسلہ میں گلی محلہ جانے والے شہری بھی ٹریفک وارڈنز کا تختہ مشق بنے ہوے ہیں جبکہ حاجی پورہ چوک میں دوکانداروں اور ہوٹل مالکان نے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ناکہ لگانے پر سخت احتجاج کیا ہے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ حاجی پورہ چوک ناکہ کی وجہ سے سارا دن گاہک کا انتظار کرتے گذر جاتی ہے لوگ ڈرتے ہوے ہماری دوکانوں کا رخ نہیں کرتے روزانہ کے اخراجات ملازمیں کی تنخواہ اور کرایہ جات کا کہاں سے انتظام کریں دوکانداروں نے چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے



