تھرپارکرپولیس کا کریک ڈاؤن،منشیات فروش گرفتار،240بوتل شراب برآمد

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 240 پنٹ وسکی اور 01 جی ایل آء کار قبضے میں لے لی گئی۔ 01 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انچارج سی آئی اے تھرپارکر نے پولیس تھانہ وجوتو کے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان ولد صفدر جٹ سکنہ بلوچ کالونی نوکوٹ کو گرفتار کر کے کار برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف تھانہ وجوتو میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی تھرپارکر نے کامیاب آپریشن پر انچارج سی آئی اے اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Back to top button