کراچی میں خونی ٹینکرز اور ای چالان کیخلاف جماعت اسلامی کا آج شہر بھر میں دھرنوں کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی نے شہر قائد میں ہیوی ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات، ای چالان اور حکومتی بے حسی کے خلاف آج اہم مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے اعلان کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفراسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف جمعہ 19دسمبر کو احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق شہر کی بڑی و مرکزی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پرشام5بجے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نورانی کباب پاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے۔



