اورکزئی: 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل کے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں 3 سال کی بچی کے اغوا اور قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے جایا جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 اہلکار بھِی زخمی ہوئے۔

قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گزشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا جن میں مرکزی ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے بچی کےوالد سے اغواکاروں کے نام پر تاوان اورکوئلہ کی کان لیز کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈی پی او شوکت علی نے پریس کانفرنس میں بتایا  تھا کہ 3 سال کی بچی کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ، بچی کو 19 نومبرکو اغوا کیا گیا اور 4 دن بعد لاش پہاڑوں میں دفنائی گئی تھی جب کہ بچی کی لاش کی باقیات برآمد کرلی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button