کھیل کے میدان میں تاریخی سنگِ میل ،سیدہ آمنہ بتول فیفا کی اصلاحات کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے کھیل کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں عہدہ مل گیا۔

رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری ہوئی ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کیلئے سفارتی اور کھیلوں میں اہم پیش رفت ہے، تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید ہے۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نےفٹبال کےفروغ کےعزم کامظاہرہ کیا، آمنہ بتول کی تقرری سےپاکستان عالمی فٹبال برادری کاباوقاراورتعمیری رکن بن کرابھرےگا۔

مزید خبریں

Back to top button