وزیرآبادمیں پولیس مقابلہ، موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)دریائے چناب سے ملحق بیلہ میں ہری پور بند کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ،شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والا ملزم پولیس نے گھیر لیا دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی اسپتال منتقل کرتے ہوے ہلاک پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا نعش سول ہسپتال وزیرآباد منتقل ۔وزیرآباد کے علاقہ تھانہ سوہدرہ کے علاقہ ہری پور میں پولیس ٹیم سوہدرہ گشت پر موجود تھی کہ وائرلیس پر اطلاع موصول ہوئی تھانہ سٹی کے علاقہ سے تین مسلح ملزمان جو دو موٹرسائیکلوں پر سوار ہیں جنہوں نے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین لی اور لویری والا گاؤں کی جانب فرار ہوے ہیں جن کو ہری پور بند کے قریب پولیس پارٹی سوہدرہ نے مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ملزمان کا تعاقب جاری رکھا گیا اور ملزمان کو دونوں جانب سے پولیس نے گھیر لیا اور ہتھیار پھینکنے کا کہا گیا اسی اثناء میں دوسری جانب سے بھی پولیس وین نے ملزمان کو گھیر لیا ملزمان اپنی موٹرسائیکلوں کو پھینک کر قریبی کھیتوں کا سہارا لے کر فرار ہونے کی کوشش اور فائرنگ کرتے رہے کچھ لمحات کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک کس ملزم زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا جس کے قریب ہی ایک پسٹل بھی موجود تھا جبکہ ملزم کی جامہ تلاشی پر اسکی جیب سے شناختی کارڈ نکلا جس میں ملزم کی شناخت بلال اختر سکنہ محلہ ڈنڈے مار گجرات سے ہوئی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی تھا جو ہسپتال منتقل کرتے ہوے جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ سوہدرہ نے ملزم بلال اختر کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید خبریں

Back to top button