کیش لیس معیشت اور مالی شمولیت کے فروغ میں”راست”کا کلیدی کردار ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے راست کے بورڈ ممبران سے ملاقات میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی اہمیت کا حامل یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں چلایا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت اور مالی شمولیت کے فروغ میں راست کا کلیدی کردار ہے، جبکہ کاروباری افراد کو راست کے استعمال کی ترغیب دینے کی کوششیں تیز کی جائیں۔اجلاس میں بورڈ ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راست کے ذریعے اب تک 80کھرب روپے سے زائد کی تین ارب سے زیادہ ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں، جبکہ صارفین کی تعداد48ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور ملک بھر کے53مالیاتی ادارے اس نظام کا حصہ ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ادارہ ہے،تاہم ایک کے سوا تمام بورڈ ممبران نجی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہر فرد کو محفوظ و قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button