مٹھی : پرائمری سکول سہولیات سے محروم، عمارت تباہ، بچوں کی زندگیاں خطرے میں، احتجاج

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کے نواحی گاؤں پابوہر میں ٹمانی محلے کا پرائمری سکول سہولیات سے محروم ہو گیا۔ سو بچوں کے لیے بنائے گئے صرف ایک کمرہ کی حالت تشویشناک ہے۔ دیواروں کو نقصان پہنچنے سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں جب کہ بچے سخت سردی میں بھی باہر درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ سکول میں پانی اور بجلی کی سہولت نہیں ہے۔ سکول کے طلباء اور اساتذہ نے سکول کی مرمت نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے کمرہ ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہم سردیوں اور گرمیوں میں باہر کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر گنیش کمار نے بتایا کہ اسکول کی عمارت ناکارہ ہوچکی ہے۔ بجلی اور پانی کی سہولت نہیں ہے جس سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ ہم نے بارہا انتظامیہ سے درخواست کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ہمیں خیمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس کے لیے ڈی سی سے درخواست کی ہے لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمارت کی مرمت کی جائے اور بچوں کے لیے خیمہ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button