فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبی فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو لیبیا پہچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے لیبی کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر سے ملاقات میں دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
.jpg)
اس موقع پر دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے درمیان انسداد دہشت گردی، صلاحیت سازی اور تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیبی کمانڈر خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔



