فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے سیاسی مشیراور9مئی میں شامل تھے،عطا تارڑ

اسلاما آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر رہے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ممانعت تھی،9مئی جیسے واقعات اور بغاوت کروانے میں فیض حمید شامل رہے ہیں۔وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا کہ فیض، نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے سے تمام شواہد بھی موجود ہیں،تحقیقات میں جو شواہد ملے اس پر معاملے نے آگے بڑھنا ہے،دیکھتے ہیں کہ تحقیقات میں چیزیں کیسے آگے بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانون کے مطابق ہونی ہے،جیل مینوئل میں ملاقات سے متعلق بڑا واضح ہےکہ سیاسی بات نہیں کرنی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کروائی تھی کہ انہوں نے خلاف ورزی نہیں کی تھی،عظمیٰ خان نے بھی خلاف ورزی کی ہے اب ان پر بھی کاٹا لگ گیا ہے۔



