یورپ کراچی کی مدد کو آگیا،سیوریج کے پانی کی صفائی کیلئے 20ارب دے گا

یورپین انویسٹمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان کراچی میں سیوریج اور گندے پانی کی صفائی کیلئے60ملین یورو(تقریباً 20 ارب روپے)کے فنڈز کی فراہمی کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔معاہدے کی تقریب یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے 15 ویں پاکستان ای یو مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔اعلامیے کے مطابق معاہدےکے تحت یورپین انویسٹمنٹ بینک کی مالی معاونت سے کراچی میں پانی کی صفائی کے اہم مراکز کی بحالی اور تعمیر کی جائےگی۔اس منصوبے سے صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آبی تحفظ کو بہتر بنایا جائے گا۔



