پنجاب میں دھند اندھا دھند،موٹروے بھی دھندلاگئی،کئی مقامات پر بند،پی پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا یگا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4خانیوال سے ملتان تک،موٹروے ایم 5ملتان سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں صبح10تا شام6تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے دھند کا الرٹ جاری کردیا۔ڈی جی پی ڈی ایما ے پنجاب کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔



