گھوٹکی،کچے میں آپریشن،مسافر کوچ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ لالاسیکھانی بلاک،مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

گھوٹکی(جانو ڈاٹ پی کے)گھوٹکی میں مسافر کوچ پرحملے کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہزارہ عرف لالا سیکھانی مارا گیا۔ہلاک ڈاکو کی گرفتاری پر50 لاکھ روپے انعام مقرر تھا

گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پولیس اوررینجرز نے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مسافر کوچ پرحملے کا مرکزی ملزم ہزارہ عرف لالا سیکھانی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔ڈی آئی جی سکھر عبداللہ چاچڑ کی نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران تین مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےعلاقے کو مکمل کلیئر کیے جانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button