اداکارہ میرب علی نے’’وکالت‘‘کرلی

View this post on Instagram
کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے اور وکالت کی تعلیم کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ اس خوشی کے موقع پر ان کے قریبی دوستوں نے ایک سرپرائز گریجویشن پارٹی کا اہتمام کیا، جس کی جھلکیاں اب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن پارٹی کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ دوستوں کی جانب سے اچانک دی گئی یہ خوشی ان کے لیے واقعی یادگار بن گئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارٹی ان کے گھر کے بیک یارڈ میں منعقد کی گئی، جہاں سجاوٹ نہایت دلکش تھی اور مہمانوں کے لیے لذیذ کھانوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔دوستوں نے اس موقع کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس پر میرب علی کی خوشی صاف جھلک رہی تھی۔لباس کے انتخاب کی بات کی جائے تو میرب علی نے اس موقع پر سیاہ رنگ کی ڈینم پینٹ کے ساتھ آف شولڈر ٹاپ زیب تن کیا،جو ان کی سادہ مگر اسٹائلش شخصیت کی عکاسی کر رہا تھا۔



