رمضان قتل کیس:ایف آر آر کے بغیر گرفتار عطاء بجیرکی2لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت منظور

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)ایڈیشنل سیشن جج ون مٹھی کی عدالت نے ڈیپلو کے قریب علی بندر روڈ پر کار میں سوار رمضان کھوسو کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ڈیپلو تھانے کے اہلکار عطا بجیر کی ضمانت منظور کر لی۔
گرفتار پولیس اہلکار عطا بجیر کے وکیل نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ معزز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کر لی۔پولیس اہلکار عطا بجیر کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا تاہم اسے قتل کیس کی تفتیش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش اسے گرفتار کرکے سول جج ڈیپلو کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔رمضان قتل کیس میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او ڈیپلو حسین بخش راجہ ہیں۔ حسین بخش سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار شوکت راہمون اور لالہ بجیر کو گرفتار نہیں کر سکی۔ڈیپولو پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ بے گناہ ہیں انہیں بری قرار دیا جائے۔ تاہم ڈیپلو عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔



