بدین:جیجی اماں طیبہ طاہرہ کا سالانہ تیسرا عرس عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام. پی کے)درگاہ عالیہ لواری شریف کے ساتویں سجادہ نشین حضرت پیر بادشاہ گل حسن شاہ صدیقی نقشبندی قدس سرہٗ کی صاحبزادی اور درگاہ عالیہ لواری شریف کے موجودہ آٹھویں سجادہ نشین حضرت قبلہ پیر محمد حسن ثانی المعروف سائیں حسن قادر صدیقی نقشبندی کی والدہ ماجدہ، جیجی اماں طیبہ طاہرہ کا سالانہ تیسرا عرس مبارک لواری شریف کے قریب گاؤں اشرف آباد میں نہایت عقیدت، احترام اور روحانی سکون کے ساتھ منایا گیا عرس پاک کے موقع پر قرآن خوانی، درود و سلام، ذکر و اذکار اور دعا کی روح پرور محفلیں منعقد کی گئیں جن میں مریدین عقیدت مندوں اور علاقے کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران درگاہ عالیہ لواری شریف کے امن، اتحاد اور پاک وطن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں عرس کی تقریب میں درگاہ لواری شریف کے فیض، محبت، امن، بھائی چارے اور روحانی روایات کو اجاگر کیا گیا، جبکہ عرس مبارک کے تمام انتظامات ناجیہ جماعت تنظیم (نجات) لواری شریف کی جانب سے سرانجام دیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button