معروف آسٹریلوی اداکارہ ریچل کارپانی طویل علالت کے بعد45برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے)معروف آسٹریلوی اداکارہ ریچل کارپانی طویل علالت کے بعد45برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ریچل کارپانی طویل عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھیں اور اسی علالت کے بعد وہ پرسکون طور پر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ ان کا انتقال غیر متوقع تھاتاہم وہ آخری لمحات میں سکون میں تھیں۔مرحومہ کی آخری رسومات19دسمبر کو قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں نجی طور پر ادا کی جائیں گی۔ خاندان نے اس مشکل وقت میں میڈیا اور عوام سے رازداری کی اپیل کی ہے۔ریچل کارپانی نے آسٹریلیا اور امریکا میں ایک کامیاب فنی کیریئر بنایا۔ وہ آسٹریلیا میں طویل عرصے تک نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل مکلیوڈز ڈاٹرز میں جوڈی فاؤنٹین کے کردار کے باعث خاصی شہرت حاصل کر چکی تھیں جس میں انہوں نے متعدد سیزنز میں اداکاری کی۔

مزید خبریں

Back to top button