ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا،کرکٹ آسڑیلیا

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ میچزکی تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ ایشز سیریز کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کریں گے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔ 2022 میں کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان گیا، بڑااچھا تجربہ تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کا پورا سیزن کھیلیں گے، پاکستانی کھلاڑیوں کی بی بی ایل کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button