شاہین کی پھر تنزلی،پاکستانی سپنرابرار احمدچوتھے نمبر پرآگئے،آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں اسپنر ابراراحمد کی چوتھی اور محمد نواز کی گیارہویں پوزیشن برقرار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا ایک درجہ تنزلی کے بعد 19 واں نمبر ہے۔بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان چھٹے نمبرپر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کی بادشاہت برقرار ہے۔محمد نواز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بیٹرز میں سعود شکیل کا نواں اور بولرز میں نعمان علی کا چوتھا نمبر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button