اورکزئی: 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں مقتولہ کے والد کا بزنس پارٹنر ملوث نکلا، ملزم گرفتار

اورکزئی(جانوڈاٹ پی کے) 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل کیس میں مقتولہ کے والد کے بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او شوکت علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 3 سال کی بچی کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے، بچی کو 19 نومبرکو اغوا کیا گیا اور 4 دن بعد لاش پہاڑوں میں دفنائی گئی تھی جب کہ بچی کی لاش کی باقیات برآمد کرلی گئی ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ بچی کے اغوا اور قتل میں مقتولہ کے والد کے بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم بچی کے والد سے 5 لاکھ روپے اور کوئلے کی کان اپنے نام کرانا چاہتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے 19 افراد میں سے 4 افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔



