پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بدستور بند رہے گی۔

اتھارٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے جس کے باعث اب تک بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا اور اس کا اطلاق تمام کمرشل اور نجی بھارتی پروازوں پر ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button