قمبر شہدادکوٹ: ڈاکوئوں کی وین مسافروں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ لالو کی حدود میں ڈاکوئوں نے وین مسافروں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی، موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈکیتوں نے تحصیل وارہ سے قمبر جانے والی وین کے مسافروں کو نشانہ بنایا، مسافروں کے مطابق ڈکیتوں نے شناختی کارڈ دیکھکر 3 لاکھ سے زائد رقم لوٹی اور فرار ہوگئے، پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود ڈکیتوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی.



