کراچی: انتظامیہ کی نااہلی، بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) کراچی میں انتظامیہ کی نااہلی ایک اور شہری کی جان لے گئی۔

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 3 کبڈی گراؤنڈ کے قریب بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، بزرگ شہری کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، بزرگ شہری اچانک سے نالے میں جاگرا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا، شہریوں کا کہنا ہے نالے کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں

Back to top button