محمد اظہر الدین کا نتیش کمار پر نقاب کھینچنے کی شدید تنقید، سخت کارروائی کا مطالبہ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ریاست تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود  اظہر الدین کا کہنا تھا کہ یہ بہت بری اور جاہلانہ حرکت ہے، اس کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

 اظہر الدین کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں سوچنا چاہیے تھا اور اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

اظہر الدین کا کہنا تھا  بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف  اس معاملے میں سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔

 نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button