وزیرآباد: سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر نثار احمد کی ریٹائرمنٹ پر اعزازی تقریب، ایم پی اے وقار چیمہ کی خصوصی شرکت

وزیرآباد (نامہ نگار) بلدیہ وزیرآباد سے ریٹائر ہونے والے سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر نثار احمد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے وقار چیمہ نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما مقصود دار کی جانب سے بلدیہ وزیرآباد سے بطور سینٹری ورکر اپنی سروس مکمل کرنے پر ڈاکٹر نثار احمد کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ جبکہ دیگر مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی ،فیضان مقصود دار میاں ارشاد حسین ،میر ایاز عامر و دیگر شامل تھے ۔ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے زبردست الفاظ میں انہیں حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہوتے وہ لوگ جو صاف شفاف اپنی سروس کو مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوتے ہیں بلا شبہ ڈاکٹر نثار احمد نے صاف شفاف زندگی گزاری اور ہر عام و خاص کے لیے اپنے دفتر کے دروازے کھولے رکھے اسی لیے انکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر لوگ انہیں اچھے الفاظ میں یاد کر رہے ہیں۔مسلم لیگی رہنما مقصود ڈار سمیت دیگر نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button