سرگودھا صحیح بخاری و تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد ہوا

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) جامعہ رحمانیہ استقلال اباد سرگودھا میں اختتام صحیح بخاری و تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد ہوا جس میں پہلے وقت میں جامعہ رحمانی علی البنات بچیوں کے ادارے میں عالمہ فاضلہ بننے والی بچیاں اور حافظہ مکمل ہونے والی بچیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بچیوں کے مدرسے میں کیا گیا جس میں گجرانوالہ سے ائی ہوئی معلمات جامعہ محمدیہ کے مہتمم حضرت مولانا قاضی عصمت اللہ نور اللہ مرقدہ کی بہو اور کلرکہار سے ائی ہوئی مقررہ نے بھی بچیوں سے خطاب کیا خصوصی امد ایم این اے ارم حامد حمید بھی جامعہ رحمانیہ البنات بچیوں کے پروگرام میں تشریف لائی اور خطاب کیا اور بچیوں کی ردائے فضیلت اور تحائف تقسیم کیے اخر میں ملک پاکستان اور استحکام کے لیے ادارے کے لیے دعا کی گئی اور بچیوں کا پروگرام الحمدللہ اختتام پذیر ہوا۔ اور دوسرے فیض میں بچوں کا پروگرام حمد و نعت کے ساتھ شروع ہوا۔ رحیم یار خان سے تشریف لائے ہوئے مقرر مفتی محمد عمر رحمانی،راولپنڈی سے ائے ہوئے مہمان پوتا شیخ القران مولانا مفتی ولی اللہ خان، لاہور سے ائے ہوئے مداح ثنا خان حافظ حسن افضال صدیقی نے اپنے خطابات سے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا اس کے بعد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و ممبر قران بورڈ پنجاب علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن جنرل سیکرٹری حافظ امجد اسٹیج پر تشریف لائے اور انتہائی مدبرانہ اور مفسرانہ گفتگو کی جس سے محفل کی رونق دوبالا ہو گئی اس کے بعد جامعہ کے نائب مدیر مولانا جان محمد عزیز نے ادارے کا تعارف مختصر طور پر کروایا اور انے والے معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور دستار بندی کا اغاز ہوا جس میں سینکڑوں بچوں کو جنہوں نے عالم حفظ مکمل کیا ان کی دستار بندی کی گئی اور عالم بننے والے بچوں کو پگڑیاں پہنائی گئی اخر میں علامہ عطا اللہ بندیالوی کا خطاب ہوا اور ایک کثیر تعداد میں سیاسی عمائدین اسٹیج پر موجود تھے جن میں سابق سینٹر غوث محمد نیازی صاحب سوشل میڈیا ڈویژن ہیڈ میاں سبحان چودھری سابق منسٹر چوہدری حامد حمید ملک حسنین عوان ممبر حمزہ شہباز ٹیم چیئرمین تمام چیئرمین حضرات وائس چیئرمین کونسلرز اور پریس کلب کے صدر جنرل سیکرٹری ادارے کے اسٹیج پر موجود رہے اخر میں ملک پاکستان کے استحکام پاک فوج کے حق میں شہدائے پاک فوج کے لیے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی



