سرگودھا: دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس پی یو کے دو جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے دو جوانوں کی نمازِ جنازہ ذکاء اللہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو نوید ارشاد، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ شب ایس پی یو کی موبائل وین اور ٹرین کے درمیان افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو جوان شہید جبکہ تین جوان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ حادثے میں شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل امان اللہ اور کانسٹیبل سبطین شامل ہیں۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پولیس فورس اپنے شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ڈی پی او سرگودھا نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button