سرگودھا: تیز رفتار دودھ والی وین سکول رکشہ سے ٹکرا گئی، طالبہ جاں بحق، دو بچے شدید زخمی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)لاہور روڈ پر 80 چک کے قریب تیز رفتار دودھ والی وین سکول کے رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 18 سالہ طالبہ ثانیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق ہونے والی طالبہ کی نعش اور زخمی بچوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ بھاگتانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے اور شہریوں نے سکول بچوں کی محفوظ نقل و حمل کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button