ھالا: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت\نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)پیغامِ پاکستان اور سانحہ پشاور اسکول کے عنوان سےاقصیٰ اسکول ہالا نیو میں ایک شاندار، بامقصد اور نہایت پُراثر پروگرام منعقد ہوا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے سے آگاہ کرنا تھا۔
تقریب میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ معاشرے میں امن، اتحاد، رواداری اور اخوت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
مقررین نے قومی یکجہتی کے اس پیغام کو بھرپور انداز میں سراہا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
اس تقریب میں صدر مسلم ٹیچرز فورم سید علی مرتضیٰ شاہ، ولی اللہ بروہی، اور میڈیا سیکرٹری ہالا عاشق علی بخاری نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے امن، تعلیم، اور قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔



