کراچی میں مسافر کوچ اور ڈمپر کی ریس سے خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 گلشن عمیر کے قریب مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان ریس کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حدثے میں جاں بحق شہری کی شناخت حیدر کے نام سے کی گئی، متوفی بلال مخدوم گوٹھ کا رہائشی اور سیکیورٹی گارڈ تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر 3 شہری سوار تھے، حادثے میں ایک جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا جبکہ تیسرا شہری مجعزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لیکر اس کے کلینر کو گرفتار کرلیا، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ صفورا چورنگی سے ملیر کینٹ کی جانب جاتے ہوئے ریس کورس روڈ پر مسافر کوچ اور ڈمپر ریس لگا رہے تھے، مسافر کوج نے ایک گاڑی کو ٹکر ماری جبکہ ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔ ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button